پراپرٹی خریدنے والے شخص میں تین صلاحیتوں کا ہونا لازمی ہے
نظر vision
خبر Information
صبر Passion
یعنی جو پراپرٹی سب کو ایک سی نظر آ رہی ہے وہ اس کو کیسے دکھائی دیتی ہے جو اسے خرید رہا ہے یعنی اس پراپرٹی کا بہترین استعمال اسے کیا دکھائی دیتا ہے اسی کو ہم vision کہتے ہیں اور یہی ویژن ہے جو پراپرٹی کی قیمت اور حیثیت کو کم یا زیادہ کرتا ہے
دوسری چیز ہے خبر (Information)
یعنی پراپرٹی خریدنے والا اس پراپرٹی کے آس پاس اور ارد گرد کے حوالے سے مکمل باخبر ہو کہ مستقبل قریب میں اس کے ارد گرد کونسی ڈویلپمنٹ ہونے جا رہی ہے یا آنے والے دنوں میں یہ جگہ کہیں گورنمنٹ اپنے قبضے میں تو نہیں لے گی اور کوئی سڑک یا پُل یہاں تعمیر نہ ہو گا
تیسری اور آخری چیز ہے صبر (Passion)
پراپرٹی خریدتے وقت اس لفظ کو ہمیشہ یاد رکھیں یاد رکھئیے کہ جو پراپرٹی آپ کو پسند آ گئی ہے اور آپ اس خدشے کی وجہ سے اسے فوراً خرید لیتے ہیں کہ اسے کوئی دوسرا نہ خرید لے تو آپ غلطی کرتے ہیں آپ پراپرٹی کی سو فیصد dew diligence کے بغیر ہرگز اسے نہیں خرید سکتے خواہ وہ آپ کے لئے کتنی ہی اہم کیوں نہ ہو اسے نظر انداز کیجئیے اور صبر سے dew diligence رپورٹ کا انتظار کیجئیے
بعض لوگ اپنے زیر استعمال گھر یا دوکان بغیر سوچے سمجھے ایک دن اچانک بیچ دیتے ہیں اور پھر باقی زندگی کراۓ کی جگہ لیکر گزارتے ہیں اسلئے اس سے خود کو بچائیے اچانک ایک خیال کے آ جانے سے
جائیداد کو بیچنے سے پرہیز کیجئیے اور صبر سے اور انتہائی صبر سے سوچئیے کہ مجھے یہ جائیداد بیچنی چاہئیے یا نہیں
اور اگر ضرورتاً بیچی جا رہی ہے تو کیا کوئی اور حل ہے کہ مسئلہ بھی نمٹ جاۓ اور جائیداد بھی بکنے سے بچ جاۓ